تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر
تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مسئلہ پر شہرحیدرآباد کے ارکان اسمبلی
کی میٹنگ طلب کرنے سے اتفاق
کیا۔انہو ں نے کہا کہ اس ماہ کے اواخر میں یہ میٹنگ طلب کی جائے گی ۔قبل ازیں آر ٹی سی کے مسئلہ کو ایوان میں اٹھاتے ہوئے اکبر اویسی نے کہا کہ تمام بس اسٹاپس اور بسوں پر اردو تحریر ہونی چاہئے ۔